اسرائیلی وزیراعظم کو کینسر کی تشخیص؟ بڑا آپریشن کردیا گیا

اسرائیلی وزیراعظم کو کینسر کی تشخیص؟ بڑا آپریشن کردیا گیا

نیتن یاہو کی جگہ وزیر قانون بطور وزیراعظم امور انجام دے رہے ہیں
اسرائیلی وزیراعظم کو کینسر کی تشخیص؟ بڑا آپریشن کردیا گیا

ویب ڈیسک

|

30 Dec 2024

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو موذی مرض لاحق ہوگیا ہے اور اُن کی اسپتال میں سرجری ہوئی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا نے ذرائع سے ملنے والی اطلاع کی بنیاد پر بتایا ہے کہ نیتن یاہو کو پرسٹیٹ کا کینسر ہوا جس پر اُن سرجری کی گئی ہے۔

سرجری اسرائیل کے ایک اسپتال میں ہوئی جس کے بعد اُن کی صحت کے حوالے سے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سرجری اس قدر خطرناک ہے کہ اس میں کچھ بھی ہوسکتا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ پچھلے 30 برسوں کے دوران  اسرائیل کو دو بار وزیراعظم کی اچانک عدم موجودگی کا سامنا کرنا پڑا جن میں سے پہلی مرتبہ 1995 میں اسحاق رابین کا قتل اور 2006 میں ایریل شیرون کا فالج کے سبب معذور ہونا شامل ہے۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اتوار کو ہونے والی اس سرجری کے دوران وزیرِاعظم کو مکمل بے ہوشی دی گئی اور وہ کئی دن تک اسپتال میں رہیں گے۔

نیتن یاہو کی غیر موجودگی میں وزیرِ انصاف یاریو لیوِن عارضی طور پر وزیرِاعظم کے فرائض انجام دیں گے جبکہ وزیرِدفاع اسرائیل کاتز کو سیکیورٹی کابینہ کے اجلاس بلانے کا اختیار ہوگا۔

یہ سرجری نیتن یاہو کی گزشتہ دو سالوں میں ہونے والی متعدد طبی مداخلتوں میں سے ایک ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!