سوشل میڈیا پر بھیک یا زکوہ مانگنے پر لاکھوں روپے جرمانہ اور قید ہوگی

سوشل میڈیا پر بھیک یا زکوہ مانگنے پر لاکھوں روپے جرمانہ اور قید ہوگی

پولیس نے عوام کو متنبہ کردیا ل، سخت مانیٹرنگ شروع
سوشل میڈیا پر بھیک یا زکوہ مانگنے پر لاکھوں روپے جرمانہ اور قید ہوگی

ویب ڈیسک

|

18 Feb 2026

دبئی پولیس نے رمضان المبارک کے دوران آن لائن بھیک مانگنے اور جعلی چندہ مہمات میں اضافے پر شہریوں کو خبردار کر دیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق کچھ عناصر سوشل میڈیا اور ویب سائٹس کے ذریعے لوگوں سے امداد اور زکوٰۃ کے نام پر رقم وصول کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پیشہ ور بھکاریوں اور فراڈ کرنے والوں سے ہوشیار رہیں اور عطیات صرف سرکاری طور پر منظور شدہ فلاحی اداروں کے ذریعے ہی دیں۔

دبئی پولیس نے کہا ہے کہ اگر کسی مشکوک سرگرمی کا علم ہو تو فوری طور پر متعلقہ حکام کو اطلاع دی جائے تاکہ بروقت کارروائی کی جا سکے۔

حکام کے مطابق آن لائن بھیک مانگنے یا اس میں ملوث افراد کو تین ماہ تک قید اور 10 ہزار درہم جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ رمضان میں لوگ دل کھول کر خیرات کرتے ہیں اور کچھ دھوکہ باز اسی جذبے کا فائدہ اٹھاتے ہیں، اس لیے عوام کسی بھی مشکوک چندہ اپیل پر ردعمل دینے سے گریز کریں اور احتیاط سے کام لیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!