تھائی لینڈ، مسافر ٹرین حادثے کا شکار، 22 افراد ہلاک

تھائی لینڈ، مسافر ٹرین حادثے کا شکار، 22 افراد ہلاک

حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں
تھائی لینڈ، مسافر ٹرین حادثے کا شکار، 22 افراد ہلاک

Webdesk

|

14 Jan 2026

بنکاک: تھائی لینڈ کے صوبے ناکون راتچاسیما میں مسافر ٹرین گری ہوئی تعمیراتی کرین سے ٹکرا کر پٹڑی سے اتر گئی، جس کے نتیجے میں 22  افراد ہلاک اور55  زخمی ہو گئے۔

مقامی میڈیا کے حوالے سے بتایا گیا کہ یہ حادثہ بدھ کو مقامی وقت کے مطابق صبح تقریبا 9 بج کر 5 منٹ پر اس وقت پیش آیا، جب تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک سے اوبون راتچاتھانی جانے والی مسافر ٹرین کرین سے ٹکرانے کے بعد پٹڑی سے اتر گئی جس کے بعد اس میں آگ بھڑک اٹھی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ حادثے کی اطلاع پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے ہائیڈرولک کٹنگ آلات کی مدد سے ملبے میں پھنسے مسافروں کو باہر نکالا اور زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا ۔

تھائی لینڈ کے نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ ٹرانسپورٹ فِیپھت راتچاکِٹ پراکارن نے کہا ہے کہ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے اور مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا کے لئے شفاف اور جامع تحقیقات کی جائیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!