طالب علم نے یوٹیوب سے بم بنانے کا طریقہ سیکھ کر ٹیچر کی کرسی دھماکے سے اڑا دی

طالب علم نے یوٹیوب سے بم بنانے کا طریقہ سیکھ کر ٹیچر کی کرسی دھماکے سے اڑا دی

واقعے میں خوش قسمتی سے ٹیچر کو کوئی نقصان نہیں ہوا
طالب علم نے یوٹیوب سے بم بنانے کا طریقہ سیکھ کر ٹیچر کی کرسی دھماکے سے اڑا دی

ویب ڈیسک

|

20 Nov 2024

بھارت میں ٹیچر کی ڈانٹ ڈپٹ سے پریشان آکر طالب علم نے یوٹیوب سے بم بنانے کا طریقہ سیکھا اور پھر ٹیچر کی کرسی کو بم سے اڑا دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست ہریانہ میں قائم کالج کے طالب علم نے سائنس ٹیچر کی ناراضی پر بم اُن کی کرسی کے نیچے نصب کیا اور پھر اسے کلاس میں ہی دھماکے سے اڑا دیا۔

بارہویں جماعت کے طالب علم کے ساتھ اُس کے دیگر دوست بھی تھے جنہوں نے سارا طریقہ یوٹیوب سے سیکھا اور پٹاخے نما آلے کی مدد سے کلاس میں دھماکا کیا۔

پولیس کے مطابق ٹیچر کی ڈانٹ ڈپٹ اور سختی پر طالب علموں نے دھماکا خیز ڈیوائس بنانے کا طریقہ یوٹیوب سے سیکھا اور پھر اسے کرسی کے نیچے نصب کر کے ریموٹ کنٹرول سے دھماکا کیا، خوش قسمتی سے ٹیچر کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہریانہ کے محکمہ تعلیم نے سخت کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث 13 طلبہ کو ایک ہفتے کے لیے معطل کر دیا۔ دوسری 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!