ترکیہ نے اسرائیلی صدر کو فضائی حدود کے استعمال سے روک دیا، انتہائی اہم دورہ منسوخ

ترکیہ نے اسرائیلی صدر کو فضائی حدود کے استعمال سے روک دیا، انتہائی اہم دورہ منسوخ

اسرائیلی صدر کو کوپ 29 اجلاس میں شرکت کرنی تھی
ترکیہ نے اسرائیلی صدر کو فضائی حدود کے استعمال سے روک دیا، انتہائی اہم دورہ منسوخ

ویب ڈیسک

|

18 Nov 2024

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ترکیہ نے اسرائیلی صدر کے طیارے کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا جس کے باعث وہ کوپ 29 کانفرنس میں شرکت نہیں کرسکے۔

ترکیہ کی نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ آذربائیجان میں ہونے والی ماحولیاتی کانفرنس کوپ 29 میں شرکت کیلیے باکو روانہ ہوئے تو انہیں ترکیہ کی فضائی حدود سے گزرنا تھا۔

اسرائیلی طیارے کی آمد سے قبل ہی ترکیہ نے فیصلہ سنادیا جس کے باعث اسحاق ہرزوگ کو اپنا جہاز روک کر دورہ منسوخ کرنا پڑا اور یوں وہ انتہائی اہم کانفرنس میں شریک نہیں ہوسکے۔

اُدھر اسرائیل نے اپنی ہزیمت چھپانے کیلیے لکھا کہ صدر اسحاق ہرزوگ نے سیکیورٹی خدشات کے باعث دورہ منسوخ کیا تاہم اب اسرائیلی میڈیا نے آذربائیجان کے حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی صدر کے طیارے کو فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دینے کے لیے اسرائیلی اور ترک حکام کئی روز سے سفارتی کوششوں میں مصروف تھے تاہم ان کا کوئی مثبت نتیجہ نہ نکل سکا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!