ٹرمپ کا ہر امریکی بالغ شخص کو 5 ہزار ڈالر دینے کا اعلان

ٹرمپ کا ہر امریکی بالغ شخص کو 5 ہزار ڈالر دینے کا اعلان

ریپبلکن پارٹی کے ایک عہدیدار نے، نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر، اس منصوبے پر شک کا اظہار کیا
ٹرمپ کا ہر امریکی بالغ شخص کو 5 ہزار ڈالر دینے کا اعلان

Webdesk

|

10 Sep 2026

واشنگٹن: صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وعدہ کیا ہے کہ اگر وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کانگریس پر اپنا کنٹرول برقرار رکھتی ہے تو امریکا کے ہر بالغ شہری کو 5 ہزار ڈالر دیے جائیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو ڈلاس میں ریپبلکن پارٹی کے وسط مدتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ ڈیویڈنڈ کا اعلان کیا، وہ نومبر میں ہونے والے انتخابات میں اپنی جماعت کی کامیابی کے لیے امریکی شہریوں کو ترغیب دے رہے تھے۔

ریپبلکن پارٹی کے ایک عہدیدار نے، نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر، اس منصوبے پر شک کا اظہار کیا اور اسے سیاسی ماحول بدلنے کی ایک مایوس کن کوشش قرار دیا۔ ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے ریپبلکن رکنِ کانگریس چِپ رائے نے بھی سوال اٹھایا کہ حکومت ایک کھرب ڈالر سے زیادہ کی رقم کہاں سے لائے گی۔

ٹرمپ نے اس منصوبے کی زیادہ تفصیلات نہیں بتائیں۔ صرف یہ کہا کہ یہ رقم صرف امریکی شہریوں کو دی جائے گی اور اسے امریکا کے اندر ہی خرچ کرنا ہوگا۔ یہ رقم کورونا وبا کے دوران دی گئی امداد سے بھی کہیں زیادہ ہوگی اور اس سے امریکی بجٹ کا خسارہ بہت بڑھنے کا خدشہ ہے۔

ٹرمپ نے اس کا موازنہ دسمبر 2025 میں فوجی اہلکاروں کے لیے اعلان کیے گئے 1,776 ڈالر کے ڈیویڈنڈ سے کیا۔ تاہم وہ رقم دراصل کانگریس سے پہلے ہی منظور شدہ فوجی رہائش الانس تھی، کوئی نیا خصوصی حکومتی پروگرام نہیں تھا۔

ٹرمپ نے کہا کہ وہ ہر بالغ امریکی شہری کو 5 ہزار ڈالر دیں گے، بالکل اسی طرح جیسے کوئی کامیاب کمپنی اپنے شیئر ہولڈرز میں نقد رقم تقسیم کرتی ہے۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ اس رقم کی ادائیگی کے لیے پیسہ کہاں سے آئے گا۔ ٹرمپ نے صرف اتنا کہا کہ یہ رقم امریکا کی زبردست معاشی کامیابی کی وجہ سے ممکن ہوگی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!