ٹرمپ کی ایک بار پھر حماس کو دھمکی
اگر میرے صدارت سنبھالنے تک یرغمالی رہا نہیں کیے جاتے تو مشرق وسطی میں جہنم کے دروازے کھل جائیں گے ۔
Webdesk
|
8 Jan 2025
واشنگٹن: اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے میں ناکامی کے حوالے سے حماس پر نئے الزامات عائد کیے جانے کے بعد امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تحریک کو دھمکی دی ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے فلوریڈا کے پام بیچ میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اگر میرے صدارت سنبھالنے تک یرغمالی رہا نہیں کیے جاتے تو مشرق وسطی میں جہنم کے دروازے کھل جائیں گے ۔
یہ حماس اور کسی کے لیے بھی اچھا نہیں ہوگا۔ٹرمپ صاف لفظوں میں اسرائیل پر سات اکتوبر 2023 کے حملے کے بعد سے حماس کے زیر حراست اسرائیلیوں کی طرف اشارہ کررہے تھے۔
Comments
0 comment