ٹرمپ نے ایران سے تجارت کرنے پر نئی پابندیاں عائد کردیں

ٹرمپ نے ایران سے تجارت کرنے پر نئی پابندیاں عائد کردیں

ایران نے جوہری معاہدے پر بات کرنے کے لیے رابطہ کیا، ہم ان سے بات کرسکتے ہیں۔
ٹرمپ نے ایران سے تجارت کرنے پر نئی پابندیاں عائد کردیں

Webdesk

|

13 Jan 2026

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے تجارت کرنے پر نئی پابندیاں عائد کردیں۔

ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ ایران سے تجارت کرنے والے ممالک پر پچیس فیصد ٹیرف عائد کردیا جائے گا۔ اس اقدام کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وہ ملک جو ایران سے کسی بھی قسم کی تجارت کرتا ہے اس کی امریکا سے جو بھی تجارت ہو اس پر پچیس فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا۔

قبل ازیں امریکی صدر نے کہا کہ ایران نے جوہری معاہدے پر بات کرنے کے لیے رابطہ کیا، ہم ان سے بات کرسکتے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!