ٹرمپ نے یوکرین پر بجلیاں گرادیں

ٹرمپ نے یوکرین پر بجلیاں گرادیں

ٹرمپ انتظامیہ نے مذاکرات کی اہم سہولت ختم کردی
ٹرمپ نے یوکرین پر بجلیاں گرادیں

ویب ڈیسک

|

14 Feb 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے یوکرین کے لیے اہم مذاکراتی آپشنز ختم کر دیے ہیں، جس کے نتیجے میں روس کو ایک بڑی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

امریکی صدر کی جانب سے یہ اعلان ماسکو کے صدر سے ٹیلی فونک گفتگو کے ایک روز بات کیا گیا جس کے بعد یوکرین کی پوزیشن اب مزید کمزور ہونے کا امکان ہے۔

امریکی عہدیدار پیٹ ہیگستھ نے نیٹو وزرائے دفاع سے گفتگو میں کہا کہ مستقبل میں یوکرین کو مہلک اور غیر مہلک امداد کا زیادہ تر حصہ یورپ کو فراہم ہونا چاہیے۔

اس کے بعد صدر ٹرمپ نے روسی ہم منصب سے رابطہ کر کے جنگ ختم کرنے کیلیے مذاکرات شروع کرنے کی بات کی اور یقین دہانی کرائی کہ وہ یوکرینی صدر زیلنسکی کو منالیں گے۔

روس سے جنگ شروع ہونے کے بعد امریکا کی جانب سے یوکرین کو 120 ارب ڈالر کی امداد دی جاچکی ہے جبکہ نیٹو ممالک بھی امریکی حکم پر یوکرین کی فوجی امداد کرچکے ہیں۔

ہیگستھ کی جانب سے یوکرین کے لیے امریکی فنڈنگ میں اضافے کو مسترد کرنا، کریملن کے لیے ایک واضح اشارہ ہے کہ امریکہ یوکرین کے معاملے میں پیچھے ہٹ رہا ہے۔  

ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کے حالیہ اقدامات سے یوکرین کی مذاکراتی پوزیشن کمزور ہو گئی ہے۔ امریکا کی جانب سے یوکرین کو فوجی امداد میں اضافے سے انکار اور یورپ پر انحصار بڑھانے کی تجویز نے روس کو ایک بڑی برتری فراہم کی ہے۔

یوکرینی صدر زیلنسکی کا مؤقف ہے کہ روس کے ساتھ کسی بھی معاہدے کی کامیابی کے لیے غیر ملکی فوجیوں کی تعیناتی ضروری ہے، لیکن امریکہ نے اس امکان کو مسترد کر دیا ہے۔  

اس صورتحال میں، یوکرین کے لیے مستقبل کے مذاکرات میں اپنی شرائط منوانا مشکل ہو گا، جب کہ روس کو اپنی پوزیشن مضبوط کرنے کا موقع مل گیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!