5 hours ago
ٹرمپ اور نیتن یاہو کا ایرانی تیل پر دباؤ بڑھانے پر اتفاق
Webdesk
|
15 Feb 2026
واشنگٹن: تہران کے خلاف مربوط پیش رفت ظاہر کرنے والے ایک اقدام کے طور پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے ایران پر اقتصادی دبا بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
اس حکمت عملی میں چین کو ایرانی تیل کی برآمدات پر توجہ مرکوز کی گئی ہے، جبکہ دوسری جانب واشنگٹن کی جانب سے سفارت کاری کی ناکامی کی تنبیہ کے درمیان جوہری مذاکرات بھی جاری ہیں۔
امریکی حکام کے حوالے سے بتایاگیا وائٹ ہائوس میں ملاقات کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ اور بنجمن نیتن یاھو نے ایران پر معاشی دبا میں اضافے، بالخصوص چین کو تیل کی فروخت روکنے کے حوالے سے اتفاق کیا۔
ایک اعلی امریکی عہدیدار نے بتایا کہ دونوں رہنمائوں نے ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دبا ئوکی پالیسی پر پوری قوت سے عمل درآمد جاری رکھنے کا عزم کیا ہے۔
انہوں نے اشارہ دیا کہ یہ مہم جاری جوہری مذاکرات کے ساتھ ساتھ چلے گی، جبکہ سفارت کاری کی ناکامی کی صورت میں کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے مشرق وسطی میں امریکی فوجی تعیناتی کو بھی تقویت دی جائے گی۔
حکام کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اور بنجمن نیتن یاھو اس حتمی ہدف پر متفق ہیں کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکا جائے، تاہم اس کے حصول کے طریقہ کار پر دونوں میں اختلاف پایا گیا۔
Comments
0 comment