ٹرمپ یا کملا ہیرس، دی سمپسنز نے کس کی جیت کی پیشگوئی کی تھی؟

ٹرمپ یا کملا ہیرس، دی سمپسنز نے کس کی جیت کی پیشگوئی کی تھی؟

دی سمپسنز نے انتخابات سے قبل امریکی صدارتی انتخابات 2024 سے متعلق جو پیشگوئی کی تھی وہ وہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی تھی
ٹرمپ یا کملا ہیرس، دی سمپسنز نے کس کی جیت کی پیشگوئی کی تھی؟

Webdesk

|

6 Nov 2024

امریکی صدارتی انتخابات میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کامیابی حاصل کرچکے ہیں اور امریکا کے بن گئے ہیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ماضی کی مقبول اینیمیٹڈ سیریز دی سمپسنز نے انتخابات سے قبل امریکی صدارتی انتخابات 2024 سے متعلق جو پیشگوئی کی تھی وہ وہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی تھی جو کہ غلط ثابت ہوئی۔

دی سمپسنز نے 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات میں لیزا نامی کارٹون کردار کی صدارتی انتخابات میں کامیابی کی پیشگوئی کی تھی جس کو کملا ہیرس سے مشابہت دی گئی ہے، مارچ 2000 میں دی سمپسنز کی 11ویں سیریز کی 17ویں قسط بارٹ ٹو دی فیوچر میں لیزا نامی کارٹون کردار کو امریکی صدر کے طور پر دکھایا گیا تھا۔

لیزا جو اس قسط میں دی سمپسنز کے کردار ہیں کملا ہیرس کی طرح جامنی رنگ کا پینٹ کورٹ پہن رکھا ہے اور پریس کانفرنس میں اس نے خود کو پہلی امریکی خاتون صدر کے طور پر متعارف کروایا تھا تاہم اس مرتبہ دی سمپسنز کی یہ پیشگوئی ناکام ہوگئی ہے اور ٹرمپ نے امریکی صدارتی انتخابات میں میدان مار لیا ہے جو صدر بننے کے بعد خطاب بھی کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ 24سال قبل جب بل کلنٹن امریکی صدر تھے تب اس کارٹونک سیریز کی اس قسط میں ٹرمپ کا نام بھی لیا گیا تھا کہ وہ صدر رہ چکے ہیں جبکہ خود کو امریکہ کی پہلی صدر کے طور پر متعارف کروانے والی لیزا اوول آفس میں اپنی پہلی میٹنگ میں کہتی ہیں کہ ' ہم نے صدر ٹرمپ سے ایک کافی بڑا بحران ورثے میں پایا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!