ٹرینی ڈاکٹر زیادتی وقتل کیس، ملزم پر جرم ثابت ہوگیا

ٹرینی ڈاکٹر زیادتی وقتل کیس، ملزم پر جرم ثابت ہوگیا

مجرم کا عدالت میں کہنا تھا کہ وہ بے گناہ ہے اور اسے مقدمے میں پھنسایا گیا ہے۔
ٹرینی ڈاکٹر زیادتی وقتل کیس، ملزم پر جرم ثابت ہوگیا

Webdesk

|

18 Jan 2025

بھارتی شہرکلکتہ میں گزشتہ سال 31 سالہ ٹرینی ڈاکٹر کے ساتھ زیادتی اور وحشیانہ قتل کے الزام میں گرفتار ملزم پر جرم ثابت ہوگیا، عدالت کی جانب سے گرفتار شخص کو مجرم قرار دے دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے سابق پولیس رضاکار سنجے رائیکو کیس میں مجرم قرار دیا۔فیصلے کے مطابق پیش کیے گئے ثبوتوں سے سنجے رائے پر الزام ثابت ہوتا ہے۔ مجرم کو 20 جنوری پیر کو عمر قید یا موت کی سزا سنادی جائے گی۔

مجرم کا عدالت میں کہنا تھا کہ وہ بے گناہ ہے اور اسے مقدمے میں پھنسایا گیا ہے۔

عدالتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے مقتولہ ڈاکٹر کی والدہ کا کہنا تھا کہ مجرم اکیلا نہیں تھا بلکہ اس کے ساتھ اور لوگ بھی تھے، ہمیں انتظار ہے کہ باقی لوگ بھی گرفتار ہوں گے اور انہیں بھی سزا ملے گی۔

واضح رہے کہ 31سالہ ٹرینی ڈاکٹر کی لاش 9 اگست 2024 کو کلکتہ کے سرکاری میڈیکل کالج کی کلاس سے ملی تھی۔ پوسٹ مارٹم میں خاتون سے زیادتی کی تصدیق ہوئی تھی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!