طیارہ حادثے کا شکار، تمام 62 مسافر ہلاک

طیارہ حادثے کا شکار، تمام 62 مسافر ہلاک

طیارہ حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں
طیارہ حادثے کا شکار، تمام 62 مسافر ہلاک

ویب ڈیسک

|

10 Aug 2024

برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوار تمام باسٹھ افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مسافر طیارہ ایک رہائشی  علاقے میں گرا، حادثے کے بعد آسمان پر دھوئیں کے  کالے بادل چھاگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے میں  باسٹھ افراد سوار تھے۔ جو موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق طیارے میں اڑان بھرنے کے بعد خرابی پیدا ہوئی جس پر کپتان نے کنٹرول روم کا آگاہ کیا اور پھر اُس کا جہاز پر سے کنٹرول مکمل ختم ہوگیا اور جہاز ہوا میں لہراتا ہوا زمین سے جاکر ٹکرایا، جس کے نتیجے میں زور دار دھماکا بھی ہوا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!