وائٹ ہاؤس کا نیا مکین کون ہوگا؟ ووٹنگ کا عمل مکمل، نتائج کا سلسلہ جاری

وائٹ ہاؤس کا نیا مکین کون ہوگا؟ ووٹنگ کا عمل مکمل، نتائج کا سلسلہ جاری

صدارتی الیکشن میں کروڑوں امریکیوں نے حق رائے دہی استعمال کیا
وائٹ ہاؤس کا نیا مکین کون ہوگا؟ ووٹنگ کا عمل مکمل، نتائج کا سلسلہ جاری

Webdesk

|

6 Nov 2024

امریکا میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا جس کے بعد گنتی اور نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈیانا، کینٹکی، ورجینیا، ورمونٹ، جنوبی کیرولائنا، جارجیا میں پولنگ ختم، ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی اور نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

اب تک کے نتائج کے مطابق 538 میں سے ڈونلڈ ٹرمپ نے 195 اور کملا ہیرس نے 113 الیکٹورل ووٹ حاصل کرلیے ہیں۔ ایوان نمائندگان میں ری پبلکن 116اور ڈیموکریٹکس 74 نشستوں پر کامیاب ہوگئی۔

سینیٹ میں ری پبلکن کی 42 اور ڈیموکریٹس کی 33 نشستیں ہوگئیں۔ 

امریکی صدر کے انتخاب کے لیے الاباما، کنیٹی کٹ، فلوریڈیا، پنسلوانیا سمیت دیگر کئی ریاستوں میں بھی پولنگ کا وقت ختم ہوگیا۔

پانسہ پلٹنے والی ریاستوں میں سے ایک ریاست شمالی کیرولائنا، ویسٹ ورجینیا، اوہائیو ، الینوائے، میری لینڈ اور پنسلوینیا میں بھی پولنگ کا وقت ختم اور ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی جبکہ دیگر ریاستوں میں پولنگ جاری ہے۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق سب سے آخر میں الاسکا میں پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بجے پولنگ ختم ہوگی۔

امریکی صدارتی انتخابات میں نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے،  انڈیانا، کینٹکی، ویسٹ ورجینا اور ساؤتھ کیرولینا سے ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب ہوئے جبکہ ورمونٹ، میساچیوسیٹس، میری لینڈ اور ڈسٹرکٹ آف کولمبیا سے کاملا ہیرس نے فتح اپنے نام کی۔

امریکی مبصرین اور میڈیا رپورٹس کے مطابق کاملا ہیرس 222 اور ٹرمپ  219  الیکٹورل ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ کسی بھی امیدوار کو جیتنے کے لیے 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہیں۔ 

پانسہ پلٹنے والے 7 ریاستیں ایری زونا، مشی گن، نیواڈا، نارتھ کیرولینا، پنسلوانیا اور وسکونسن ہیں جن کے 93 الیکٹورل ووٹ فیصلہ کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کی 50 میں سے 43 ریاستوں میں دونوں پارٹیوں کی پوزیشن پہلےہی واضح ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!