ایک سے زائد شادیوں اور حلالہ پر پابندی، وراثت میں مرد اور عورت کا حصہ برابر

ایک سے زائد شادیوں اور حلالہ پر پابندی، وراثت میں مرد اور عورت کا حصہ برابر

ایک سے زائد شادی اور حلالہ پر پابندی ہوگی
ایک سے زائد شادیوں اور حلالہ پر پابندی، وراثت میں مرد اور عورت کا حصہ برابر

Webdesk

|

28 Jan 2025

بھارت کی ریاست اتراکھنڈ شادی، طلاق، وراثت اور تعدد ازدواج سے متعلق مودی سرکاری کے متنازع ترین یکساں سول کوڈ کو نافذ کرنے والی بھارت کی پہلی ریاست کے طور پر سامنے آئی ہے۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ریاست اتراکھنڈ کے وزیراعلی پشکر سنگھ دھامی نے آج سے ریاست بھر میں تمام مذاہب میں ہم آہنگی کے لیے یکساں عائلی قوانین یعنی یونیفارم سول کوڈ کے نفاذ کا فیصلہ کیا ہے۔

یونی فارم سول کوڈ میں مردوں اور عورتوں کی شادی کی عمر، طلاق، تعداد ازدواج، حلالہ اور وراثت جیسے امور پر تمام مذاہب کے لیے یکساں قوانین وضع کیے گئے ہیں۔

ایک سے زائد شادی اور حلالہ پر پابندی ہوگی۔ اس قانون کے تحت شادی کی قانونی عمر مردوں کے لیے 21اور خواتین کے لیے 18 سال ہوگی۔

رپورٹس کے مطابق شادیوں کا 60 دن کے اندر اندر کرانا لازمی ہے۔ جبکہ شادیاں اپنے اپنے مذہبی رسوم و رواج کے مطابق کی جا سکتی ہیں ۔

ایک مرد ایک ہی عورت کے ساتھ اور ایک عورت بھی صرف ایک مرد کے ساتھ رہ سکے گی جبکہ بغیر شادی کیے جوڑے کے ایک ساتھ رہنے والوں کو بھی رجسٹریشن کرانا ہوگی۔

واضح رہے کہ اس بل کے تحت خواتین کو بھی والدین کی جائیداد میں مردوں کے برابر یعنی نصف نصف حصہ دیا جائے گا۔ مرد اور عورت دونوں کے پاس طلاق دینے کا حق ہوگا یعنی اب عورتیں بھی طلاق دے سکیں گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!