ایک اور بھارتی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، ہلاکتیں اور زخمی

ایک اور بھارتی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، ہلاکتیں اور زخمی

بھارتی کوسٹ گارڈ کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ تربیتی پرواز کے درمیان پیش آیا
ایک اور بھارتی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، ہلاکتیں اور زخمی

ویب ڈیسک

|

6 Jan 2025

بھارتی ریاست میں ایک اور ہیلی کاپٹر پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک جبکہ چھ زخمی ہوئے ہیں۔

یہ ہیلی کاپٹر بھارتی کوسٹ گارڈ کے استعمال میں تھا جس کو تربیتی پرواز کے دوران حادثہ پیش آیا۔

رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر میں 5 افراد موجود تھے، جس نے پرواز بھری تو کچھ ہی دیر بعد ہیلی کاپٹر کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

سرچ آپریشن کے لیے بھیجی گئی ٹیم کو کچھ ہی دوری پر ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا جس میں سے 3 لاشیں اور 6 زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اُدھر کوسٹ گارڈ نے واقعے کے بعد تحقیقات کیلیے کمیٹی قائم کی اور کہا ہے کہ ابتدائی طور پر حادثہ فنی خرابی کے باعث پیش آیا۔

یاد رہے کہ 2021 میں ایسے ہی ایک حادثے میں بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت سمیت 13 افسران ہلاک ہوگئے تھے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!