ایران: اسرائیل کے لیے جاسوسی، 4 افراد کو سزائے موت سنادی گئی

ایران: اسرائیل کے لیے جاسوسی، 4 افراد کو سزائے موت سنادی گئی

ایرانی حکام کی جانب سے مجرموں کی شہریت کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
ایران: اسرائیل کے لیے جاسوسی، 4 افراد کو سزائے موت سنادی گئی

Webdesk

|

6 Nov 2024

ایران کی عدالت نے ملک میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں 4 افراد کو موت کی سزا سنادی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی حکام کی جانب سے مجرموں کی شہریت کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

ان 4 میں سے 3 افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے 2020 میں ایرانی ایٹمی پروگرام کے بانی سائنسدان محسن فخری زادے کے قتل میں سہولت کاری کی تھی اور قتل کی کارروائی میں استعمال ہونے والے آلات کی نقل و حرکت میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کی مدد کی تھی۔

واضح رہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرا م کے بانی سائنسدان محسن فخری زادے کو نومبر 2020 میں تہران میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا تھا۔

محسن فخری زادے ایران کی وزارتِ دفاع کی ریسرچ اورانوویشن تنظیم کے سربراہ تھے اور وہ ایران کے سینئر ترین ایٹمی سائنسدان تھے، ان کا شمار ایران کے ایٹمی پروگرام کے بانیان میں کیا جاتا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!