ایران کو ہائبرڈ جنگ کا سامنا ہے، کمانڈر پاسداران انقلاب

ایران کو ہائبرڈ جنگ کا سامنا ہے، کمانڈر پاسداران انقلاب

ایران کی مسلح افواج ہائی الرٹ ہیں اور کسی بھی غلطی کا جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
ایران کو ہائبرڈ جنگ کا سامنا ہے، کمانڈر پاسداران انقلاب

Webdesk

|

16 Jan 2026

تہران: ایرانی پاسداران انقلاب کی بری فوج کے کمانڈر  محمد کرامی نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کردیا کہ دشمن کی کسی بھی غلطی کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

 ایرانی پاسداران انقلاب کی بری فوج کے کمانڈر  نے کہا کہ  ایران کو  ایک جامع اور  ہائبرڈ جنگ کا سامنا ہے، یہ جنگ معاشی، سماجی، سیاسی شعبوں سمیت کئی محاذوں پر جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج ہائی الرٹ ہیں اور کسی بھی غلطی کا جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

محمد کرامی نے کہا کہ ان کی مسلح افواج ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ کوئی بھی جارحانہ اقدام ہوا تو فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!