16 hours ago
ایران میں گرفتار موساد ایجنٹس کو 48 گھنٹوں میں سزائے موت

Webdesk
|
16 Jun 2025
ایران میں گرفتار موساد ایجنٹس کو 48 گھنٹوں میں سزائے موت دے دی گئی۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران نے دو روز قبل تہران سے گرفتار ہونے والے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے دو ایجنٹس کو گرفتار کرنے کے بعد 48 گھنٹے کے اندر پھانسی دے دی۔
ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق عدالتی حکم کی روشنی میں دونوں گرفتار ایجنٹس کو قتل، اقدام قتل اور ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے پر سزا دی گئی۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایران کے شہر تہران کے شہریوں کو بڑے حملے کی دھمکی دیتے ہوئے علاقہ خالی کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی دھمکی دیتے ہوئے تہران کے رہائشیوں کو علاقے سے فوری انخلا کا حکم دے دیا ہے۔
تل ابیب میں نوف ایئر فورس بیس پر وزیر دفاع کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے نیتن یاہو نے خبردار کیا اور تہران کے رہائشی علاقہ خالی کردیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ایران پر حملے کے دو مقاصد پہلا نیوکلیئر اور دوسرا میزائل کے خطرات کو ختم کرنا ہے اور ہم انہیں نشانہ بناتے ہیں۔
Comments
0 comment