ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ، 32 جاں بحق

ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ، 32 جاں بحق

سندھ کے ضلع لاڑکانہ سے بس ایران کے شہر یزد پہنچی تو حادثہ ہوگیا
ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ، 32 جاں بحق

ویب ڈیسک

|

21 Aug 2024

سندھ کے ضلع لاڑکانہ سے ایران میں مقدس مقامات کی زیارت کیلیے جانے والے زائرین کی بس کو حادثہ پیش آیا جس میں 32 افراد جاں بحق ہوگئے۔

سید اطہر شاہ شمسی کا قافلہ دو بسوں اور 110 زائرین پر مشتمل تھا، زائرین کی ایک بس ایران کے شہر یزد پہنچی تو مبینہ طور پر بس کے بریک فیل ہو گئے۔

حادثے میں 32 زائرین جاں بحق اور 30 زائرین کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کے مطابق بس میں سوار زیادہ تر زائرین کا تعلق لاڑکانہ سے ہے۔ زائرین کی دوسری بس گوادر ایران سرحدی پٹی کے علاقے رمدان میں ہے۔

 جو ایرانی شہر یزد میں حادثے کا شکار ہونے والی بدقسمت بس سے چند گھنٹوں کی مسافت پر ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!