ایران نے 370 بیلسٹک میزائل فائر کیے، 24 اسرائیلی ہلاک

ایران نے 370 بیلسٹک میزائل فائر کیے، 24 اسرائیلی ہلاک

ایرانی حملوں میں 592 اسرائیلی زخمی ہوئے جن میں سے 10 کی حالت تشویشناک ہے
ایران نے 370 بیلسٹک میزائل فائر کیے، 24 اسرائیلی ہلاک

ویب ڈیسک

|

16 Jun 2025

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے 370 بیلسٹک میزائل فائر کیے جس کے دوران 24 اسرائیلی ہلاک ہوئے۔

اسرائیلی وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیہ میں تصدیق کی گئی ہے کہ ایران نے گزشتہ چار دنوں کے دوران اسرائیل پر کل 370 بیلسٹک میزائل اور سینکڑوں ڈرون لانچ کیے ہیں۔

ان حملوں میں 24 اسرائیلی ہلاک اور 592 زخمی ہوئے جن میں سے 10 کی حالت تشویشناک ہے۔ بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ ایرانی فضائی حملوں میں 30 اہم مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

دریں اثنا، ایران کی وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی حملے میں اب تک 224 ایرانی شہید ہوچکے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!