ایران نے روسی ساختہ سخوئی 35 لڑاکا طیارے خرید لئے

ایران نے روسی ساختہ سخوئی 35 لڑاکا طیارے خرید لئے

مغربی ممالک ایران اور روس کے درمیان حالیہ برسوں میں بڑھنے والے جنگی و دفاعی تعاون پر تشویش ظاہر کر رہے ہیں۔
ایران نے روسی ساختہ سخوئی 35  لڑاکا طیارے خرید لئے

Webdesk

|

29 Jan 2025

تہران: ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر نے پیر کے روزانکشاف کیا ہے کہ ایران نے اپنے فضائیہ کے لیے روسی ساختہ سخوئی 35  لڑاکا طیارے خرید لیے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی جنگی طیارے اس کے باوجود خریدے گئے کہ مغربی ممالک ایران اور روس کے درمیان حالیہ برسوں میں بڑھنے والے جنگی و دفاعی تعاون پر تشویش ظاہر کر رہے ہیں۔

 تاہم رپورٹ میں ان خریدے گئے روسی طیاروں کی تعداد کا ذکر نہیں کیا گیا ۔

کمانڈر شادمانی نے یہ بھی بتایا کہ اسرائیل کی 26 اکتوبر 2024 کو کی گئی فضائی یلغار کے بعد اپنے نقصان ہو چکے دفاعی نظام کو بدلنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ آزمودہ اور تجربے سے گرے ہوئے دفاعی نظام کا حصول ممکن بنایا جائے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!