ایران اسرائیل جنگ میں امریکا مداخلت نہ کرے، عراقی حزب اللہ بریگیڈ کی دھمکی

ایران اسرائیل جنگ میں امریکا مداخلت نہ کرے، عراقی حزب اللہ بریگیڈ کی دھمکی

دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارت خانے کی بندش کا ذمہ دار عراقی حکومت کو بھی ٹھہرایا۔
ایران اسرائیل جنگ میں امریکا مداخلت نہ کرے، عراقی حزب اللہ بریگیڈ کی دھمکی

Webdesk

|

16 Jun 2025

بغداد:  عراقی حزب اللہ بریگیڈ نے دھمکی دی ہے کہ اگر امریکہ نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ میں مداخلت کی تو وہ خطے میں امریکی مفادات اور اڈوں کو نشانہ بنائیں گے۔

عرب ٹی وی کے مطابق پیر کو ایک بیان میں انہوں نے دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارت خانے کی بندش کا ذمہ دار عراقی حکومت کو بھی ٹھہرایا۔

دوسری جانب اسرائیلی حملے کے پیش نظر ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای اور ان کے اہل خانہ کو اتوار کے روز تہران میں ایک زیرِ زمین پناہ گاہ منتقل کر دیا گیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ایران کے اندر موجود دو با خبر ذرائع کے مطابق، ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کو شمال مشرقی تہران کے علاقے لویزان میں واقع ایک زیرِ زمین پناہ گاہ میں منتقل کیا گیا۔

خامنہ ای کے تمام اہل خانہ، بشمول ان کے بیٹے مجتبی، اس وقت ان کے ساتھ موجود ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!