ایران اور اسرائیل کے درمیان جلد امن ہوگا، ٹرمپ

ایران اور اسرائیل کے درمیان جلد امن ہوگا، ٹرمپ

بہت ساری ملاقاتیں اور فون کالز ہو رہی ہیں، ایران اور اسرائیل معاہدہ کریں گے۔
ایران اور اسرائیل کے درمیان جلد امن ہوگا، ٹرمپ

Webdesk

|

15 Jun 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل کو معاہدہ کرنا چاہیے، دونوں ممالک کے درمیان جلد امن قائم ہوجائے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ بہت ساری ملاقاتیں اور فون کالز ہو رہی ہیں، ایران اور اسرائیل معاہدہ کریں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ یہ ویسا ہی معاہدہ ہوگا جیسا میں نے بھارت اورپاکستان کے درمیان کرایا، پاکستان اور  بھارت کے معاہدے میں امریکا کیساتھ تجارت کی دلیل استعمال کی، 2 بہترین رہنماں سے بات کی جو فوری فیصلہ کرسکتے تھے اور سب کچھ رک گیا۔

ٹرمپ نے کہا کہ میں بہت کچھ کرتاہوں مگر مجھے کبھی کسی چیز کا کریڈٹ نہیں ملتا لیکن کوئی بات نہیں، عوام سب سمجھتے ہیں۔

ٹرمپ نے اپنی پہلی مدت صدارت کے دوران سربیا اور کوسووو اور مصر اور ایتھوپیا کے درمیان معاہدے کروانے کا بھی ذکر کیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!