یوکرین نے ملک بھر میں فضائی حملوں کا الرٹ جاری کر دیا

یوکرین نے ملک بھر میں فضائی حملوں کا الرٹ جاری کر دیا

یوکرینی حکام کے مطابق فی الحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
یوکرین نے ملک بھر میں فضائی حملوں کا الرٹ جاری کر دیا

Webdesk

|

14 Nov 2024

 کیف : یوکرین کے دارالحکومت کیف میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جس کے بعد ملک بھر میں فضائی حملوں کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس کی جانب سے کئے گئے میزائل حملوں کے بعد یوکرین نے ملک بھر میں فضائی حملوں کا الرٹ جاری کیا ہے۔

یوکرینی حکام کے مطابق فی الحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

یوکرین میں انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ شہر میں دھماکے سنے گئے ہیں، فضائی دفاعی دستے اپنا کام کر رہے ہیں، لہذا شہری پناہ گاہوں اور محفوظ مقام پر رہیں۔

یوکرینی فوج کے مطابق حالیہ روسی حملے گزشتہ 2 ماہ میں پہلے میزائل حملے ہیں جن میں روس نے بیلسٹک میزائل کے ساتھ ساتھ اسٹریٹجک ہوائی جہاز سے بھی کروز میزائلوں سے حملہ کیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!