یورپ میں سب سے بڑی اجتماعی قبر دریافت، ماہرین حیران رہ گئے

یورپ میں سب سے بڑی اجتماعی قبر دریافت، ماہرین حیران رہ گئے

جنوبی جرمنی کے شہر نیورمبرگ میں انسانوں کے کم از کم 1 ہزار ڈھانچے دریافت کرنے کے بعد ماہرین آثار قدیمہ دنگ رہ گئے۔
یورپ میں سب سے بڑی اجتماعی قبر دریافت، ماہرین حیران رہ گئے

Webdesk

|

29 Mar 2024

نیورمبرگ: ماہرین نے یورپ میں ممکنہ طور پر سب سے بڑی اجتماعی قبر دریافت کرلی۔جسے دیکھ کر ماہرین آثار قدیمہ حیران رہ گئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جنوبی جرمنی کے شہر نیورمبرگ میں انسانوں کے کم از کم 1 ہزار ڈھانچے دریافت کرنے کے بعد ماہرین آثار قدیمہ دنگ رہ گئے۔

رپورٹس کے مطابق امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ یورپ میں اب تک دریافت ہونے والی سب سے بڑی اجتماعی قبر ہوسکتی ہے۔حکام کی ایک ٹیم رہائشی عمارت کے تعمیراتی مقام کا سروے کر رہی تھی جب انہوں نے قبریں دریافت کیں۔

نیورمبرگ کے محکمہ ثقافت کے حکام کا کہنا تھاکہ اس طرح کی دریافت پہلے کبھی نہیں ہوئی اور کسی نے کبھی ایسا نہیں سوچا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ مقام نیورمبرگ شہر کے لیے بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے اور ہم تمام ممکنہ معلومات حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

8 اجتماعی قبروں میں سے 3 کی کھدائی کی جاچکی ہے جب کہ دیگر کی جانچ کی جارہی ہے۔ماہرین کا خیال ہے کہ کھدائی کے بعد ملنے والی لاشوں کی تعداد 1500 تک پہنچ سکتی ہے جو کہ 15ویں صدی کے آخر اور 17ویں صدی کے اوائل کے درمیان کی ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!