یوٹیوب سی ای او کے بیٹے کی پراسرار موت، لاش کیمپس سے برآمد

یوٹیوب سی ای او کے بیٹے کی پراسرار موت، لاش کیمپس سے برآمد

پولیس نے لاش کو تحویل میں لے لیا
یوٹیوب سی ای او کے بیٹے کی پراسرار موت، لاش کیمپس سے برآمد

ویب ڈیسک

|

18 Feb 2024

یوٹیوب کی سابق سی ای او سوسن ووجکی کا بیٹا 19 سال بیٹا برکلے کے کلارک کیر یونیورسٹی کیمپس میں مردہ حالت میں پایا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شعبہ ریاضی میں دوسرے سمسٹر کے طالب علم مارکو ٹراپر کی لاش ملی ہے لیکن اب تک موت کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا۔

پولیس کو کیمپس سے طالب علم کے خودکشی کرنے یا قتل کیے جانے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم اور موت کی وجہ کے تعین کے لیے فرانزک لیب بھیجا جائے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!