6 دن کی دلہن نے دلہا کو 14 لاکھ کا ٹیکہ لگا دیا

6 دن کی دلہن نے دلہا کو 14 لاکھ کا ٹیکہ لگا دیا

واقعہ پنجاب کے علاقے بکھر میں پیش آیا ہے
6 دن کی دلہن نے دلہا کو 14 لاکھ کا ٹیکہ لگا دیا

ویب ڈیسک

|

16 Feb 2025

بھکر میں شادی کے نام پر دھوکا دہی کا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک دلہن اور اس کے ساتھیوں نے دولہے کو بڑی رقم اور زیورات لوٹ کر فرار ہونے کا منظم منصوبہ بنایا۔

ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق، ضلع بھکر میں ایک نوجوان دولہا اپنی 6 دن کی دلہن کے غائب ہونے پر پریشان ہو کر تھانے پہنچا۔

 اس نے پولیس کو بتایا کہ دلہن اور اس کے ساتھیوں نے شادی کے نام پر اسے دھوکہ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، کوثر بیبی نامی ایک خاتون نے اپنے تین ساتھیوں کے ساتھ مل کر ایک منظم گروہ بنایا ہوا ہے، جو شادیوں کی آڑ میں سادہ لوح لوگوں کو لوٹتے ہیں۔ اس گروہ نے دولہے سے 14 لاکھ روپے اور قیمتی زیورات حاصل کرنے کے بعد فرار ہونے کا منصوبہ بنایا۔

دولہے کا کہنا تھا کہ دلہن نے شادی کے بعد طلائی زیورات، چوڑیاں، بالیاں اور نقد رقم لے کر غائب ہو گئی۔ اس واقعے پر پولیس نے کوثر بی بی، محمد حسین، محمد رمضان اور علی محمد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان محمد حسین اور محمد رمضان کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ ضلعی پولیس افسر شہزاد رفیق نے اس معاملے کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے فوری کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

یہ واقعہ شادیوں کی آڑ میں ہونے والی دھوکہ دہی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی طرف اشارہ کرتا ہے، جس کے خلاف پولیس نے سخت اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ عوام کو بھی ایسے واقعات سے بچنے کے لیے محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!