آئسکریم کھانے پر بچے نے ماں کو پکڑوا دیا

آئسکریم کھانے پر بچے نے ماں کو پکڑوا دیا

بچے نے گھر پر پولیس کو بلاوا کر سب کو حیران۔ کردیا
آئسکریم کھانے پر بچے نے ماں کو پکڑوا دیا

ویب ڈیسک

|

12 Mar 2025

ریاست وسکونسن کے علاقے ماؤنٹ پلیزنٹ سے تعلق رکھنے والے ایک 4 سالہ بچے نے اپنی ماں کو "سبق سکھانے" کے لیے 911 پر کال کر دی۔

بچے نے فون پر کہا کہ اس کی ماں کو "قید کیا جانا چاہیے" کیونکہ اس نے اس کی آئس کریم کھا لی تھی۔ 911 آپریٹر نے بچے کی بات سنی تو پولیس کو واقعے کی جگہ پر بھیجا۔

جب پولیس اہلکار وہاں پہنچے، تو بچے نے تصدیق کی کہ اس کی ماں نے واقعی اس کی آئس کریم کھالی تھی اور اصرار کیا کہ اسے جیل بھیجا جائے۔

تاہم، کچھ دیر بعد بچہ نرم پڑ گیا اور کہا کہ وہ اپنی ماں کو جیل نہیں بھیجنا چاہتا، بلکہ صرف مزید آئس کریم چاہتا ہے۔ دو دن بعد، پولیس اہلکاروں نے بچے کو آئس کریم کے دو اسکوپ دے کر اسے خوش کر دیا۔  

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!