’اب میں وزیراعظم بن گیا‘ : شیراز کی شہباز شریف سے ملاقات

’اب میں وزیراعظم بن گیا‘ : شیراز کی شہباز شریف سے ملاقات

شیراز کو وزیراعظم نے اپنی کرسی پر بھی بٹھایا
’اب میں وزیراعظم بن گیا‘ : شیراز کی شہباز شریف سے ملاقات

ویب ڈیسک

|

28 Mar 2024

گلگت بلتستان کے علاقے سے تعلق رکھنے والے ننھے پاکستانی وی لاگر محمد شیراز کی وزیراعظم پاکستان سے دلچسپ ملاقات ہوئی ہے۔

شیراز کی شہباز شریف سے ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی اور اس کی انہوں نے ویڈیو بھی بنائی۔

اپنی گلابی اردو کی وجہ سے مشہور ہونے والے شیراز نے ملاقات کا وی لاگ بھی بنایا اور شہباز شریف سے مکالمے بھی کیا جس پر وہاں کھڑے تمام لوگ برجستہ ہنس پڑے۔

شہباز شریف نے علیک سلیک کے بعد شیراز کو اپنی سیٹ پر بیٹھایا تو ننھے وی لاگر نے بیٹھتے ہی ایک سیکنڈ کا انتظار کیے بغیر کہا کہ ’اب میں وزیراعظم بن گیا ہوں‘۔

اس پُراعتماد لہجے میں بولے گئے جملے کو سُن کر تمام حاضرین نے تالیاں بجا کر شیراز کی مزید حوصلہ افزائی کی۔

 

The Prime Minister Of Pakistan Met Me

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!