بیٹوں نے اپنی والدہ کی دوسری شادی کروادی، تصاویر وائرل

بیٹوں نے اپنی والدہ کی دوسری شادی کروادی، تصاویر وائرل

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اس فوٹو شوٹ پر صارفین کی جانب سے بیٹوں کے اس عمل کو سراہا جارہا ہے
بیٹوں نے اپنی والدہ کی دوسری شادی کروادی، تصاویر وائرل

Webdesk

|

17 Dec 2024

اسلام آباد: سوشل میڈیا پر ایک ایسی خاتون کی دوسری شادی کی دھوم مچی ہوئی ہے، جو کم عمری میں ہی بیوہ ہوگئی تھیں اور اپنے 2بیٹوں کو اکیلے پال کر انہیں جوان کردیا اور ان کی بہترین پرورش کی۔

Son's Heartwarming Acceptance Of Mother's Second Marriage Goes Viral

رپورٹس کے مطابق بیٹوں نے اپنی والدہ کے اکیلے کا احساس کیا اور خود ہی اپنی ماں کی دوسری شادی کروائی اور اسے زندگی کو بھرپور طریقے سے جینے کا ایک اور موقع فراہم کیا۔

Son's Heartwarming Acceptance Of Mother's Second Marriage Goes Viral

سوشل میڈیا پر اس خوبصورت خاندان کی والدہ کے نکاح کے موقع پر کیا گیا فوٹو شوٹ گردش کررہا ہے، جو نہ صرف مثال بن رہا ہے بلکہ لوگوں کو ایک جذباتی پیغام بھی دے رہا ہے کہ اگر کسی بھی وجہ سے والدہ اکیلی پڑ جائے تو اسے بھی نوجوان بیٹے ہونے کے باوجود دوسری شادی کا حق ہے ۔

Son's Heartwarming Acceptance Of Mother's Second Marriage Goes Viral

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اس فوٹو شوٹ پر صارفین کی جانب سے بیٹوں کے اس عمل کو سراہا جارہا ہے، جو اپنی ماں کی دوسری شادی پر بیحد جذباتی اور خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!