بیوی بچوں کی کفالت سے بچنے کیلیے نوسربازی کرنے والا امریکی جیل پہنچ گیا

بیوی بچوں کی کفالت سے بچنے کیلیے نوسربازی کرنے والا امریکی جیل پہنچ گیا

عدالت نے امریکی شہری کو جعلسازی ثابت ہونے پر 6 سال قید کی سزا سنادی
بیوی بچوں کی کفالت سے بچنے کیلیے نوسربازی کرنے والا امریکی جیل پہنچ گیا

ویب ڈیسک

|

24 Aug 2024

امریکا کی ریاست جنوبی کینکٹی سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے بیوی اور بچوں کی کفالت سے بچنے کیلیے موت کا ڈرامہ رچایا جس کے چکر میں وہ جیل چلا گیا۔

جنوبی کینٹکی سے تعلق رکھنے والے جیسی کِپف نے اپنی سابقہ بیوی اور بچوں کی کفالت کیلیے ایک لاکھ ڈالر کی ادائیگی سے بچنے کیلیے موت کا ڈرامہ کیا اور جعلی سرٹیفیکٹ بھی بنوایا۔

اس جعلسازی پر امریکی شہری کے خلاف پولیس نے کارروائی کی تو اُس نے اپنے جرم کا اعتراف کیا اور پھر عدالت میں بھی ارتکاب کیا، جس پر جج نے اُسے چھ سال قید کی سزا سنائی۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق، Kipf نے 2023 کے اوائل میں ہوائی کی ریاستی حکومت کی مردہ افراد کی کمپیوٹر رجسٹری تک رسائی حاصل کی، میڈیکل سرٹیفائر کے طور پر خود کو ظاہر کرتے ہوئے اپنی موت کا سرکاری سرٹیفیکٹ بنوایا۔

سرکاری سسٹم کی ہینکنگ کے نتیجے میں متعدد افراد کی موت کا ڈیٹا بھی متاثر ہوا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!