فلوریڈا: خاتون کے گھر میں 8 فٹ لمبا مگرمچھ گھس آیا

فلوریڈا: خاتون کے گھر میں 8 فٹ لمبا مگرمچھ گھس آیا

خاتون نے کہا کہ یہ ایک نیا تجربہ تھا جو کہ مجھے جنگلی حیات کے ساتھ رہنا سکھا رہا ہے
فلوریڈا: خاتون کے گھر میں 8 فٹ لمبا مگرمچھ گھس آیا

Webdesk

|

12 Apr 2024

امریکی ریاست فلوریڈا میں خاتون کے گھر میں 8 فٹ لمبا مگرمچھ گھس آیا، خوش قسمتی سے اس وقت گھر میں کوئی موجود نہیں تھا، خاتون نے بھاری بھرکم مگر مچھ کو کچن میں دیکھا تو چیخ اُٹھیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی خاتون میری ہولن بیک کا کہنا تھا کہ میں شام کے وقت جب گھر پہنچی تو مجھے کچن میں کچھ کھڑکھڑاہٹ محسوس ہوئی۔

چیک کیا تو تقریباً 8 فٹ لمبا مگرمچھ  کچن کے درمیان پھنسا ہوا دیکھا جو کچن میں پھنس چکا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مگرمچھ کے پھنس جانے سے کچن کیبنٹ کا نچلا حصہ ٹوٹ گیا، میں نے ریسکیو کو کال کی جنہوں نے مگر مچھ کو قابو کرلیا۔

خاتون نے کہا کہ یہ ایک نیا تجربہ تھا جو کہ مجھے جنگلی حیات کے ساتھ رہنا سکھا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ اگرچہ مگرمچھ میرے گھر سے جاچکا ہے لیکن اس کی تصویریں ہمیشہ میریپاس ہمیشہ رہیں گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!