جہاز سے اترنے کی جگہ نہ ملنے پر خاتون نے سیٹ پر ہی پیشاپ کردیا

جہاز سے اترنے کی جگہ نہ ملنے پر خاتون نے سیٹ پر ہی پیشاپ کردیا

واقعہ نیوزی لینڈ سے آکلینڈ آنے والی پرواز میں پیش آیا
جہاز سے اترنے کی جگہ نہ ملنے پر خاتون نے سیٹ پر ہی پیشاپ کردیا

ویب ڈیسک

|

6 Apr 2024

فضائی سفر کے دوران اکثر ایسے عجیب و غریب واقعات سننے یا دیکھنے میں آتے ہیں جن پر انسان چکرا کر رہ جاتا ہے۔

اگر آپ نے فضائی سفر کیا ہو تو اس بات کا اندازہ ہوگا کہ جہاز میں سفر کے کچھ ایس او پیز ہوتے ہیں جن پر عمل نہ کرنے کی صورت میں انتظامیہ ایکشن لیتی ہے۔

تاہم ایک عجیب و غریب واقعہ آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پیش آیا جہاں سفر کے دوران خاتون نے باتھ روم میں جگہ نہ ملنے پر اپنی نشست پر بیٹھے بیٹھے چائے کے کپ میں پیشاپ کردیا۔

تین گھنٹے پر محیط یہ فلائٹ نیوزی لینڈ سے آکالینڈ پہنچی اور پھر جہاز اترنے کے بعد ٹرمینل پر لگ رہا تھا جس میں تقریبا 20 منٹ کی تاخیر ہوئی تو ہولی نامی 53 سالہ خاتون مسافر نے یہ حرکت کی۔ 

انتظامیہ نے اس حرکت پر خاتون کو نہ صرف جھاڑ پلائی بلکہ اُسے پولیس کے حوالے کیا اور پھر خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر کے اُسے عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے 53 سالہ خاتون کو گھناؤنا کام کرنے پر 395 ڈالر کا جرمانہ عائد کیا اور بتایا گیا ہے کہ مذکورہ واقعہ رواں سال فروری کے مہینے میں پیش آیا۔

نیویارک پوسٹ کے مطابق خاتون کی شناخت ہولی کے نام سے ہوئی ہے تاہم پولیس کی جانب سے اس بارے میں کوئی معلومات فراہم کی گئی اور نہ ہی تصدیق و تردید کی گئی۔

خاتون نے عدالت میں بتایا کہ وہ اپنی 15 سالہ بیٹی کے ساتھ درمیانی نشست پر بیٹھ کر سفر کررہی تھیں جبکہ اُن کی بیٹی کھڑکی والی سائیڈ پر تھی اور برابر میں دوسرا مسافر تھا۔

ہولی کے مطابق انہوں نے مسافر سے متعدد بار جگہ دینے کی درخواست کی مگر انہوں نے نکلنے کا موقع فراہم نہ کیا جس پر صورت حال اُس کے قابول سے باہر ہوئی اور پھر مجبورا اُس نے یہ کام کیا۔

خاتون نے الزام عائد کیا کہ اُن کے برابر میں بیٹھا ہوا مسافر نشے میں دھت تھا اور وہ جگہ دینے کی درخواست کرنے پر جھگڑ رہا تھا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!