کنواری لڑکیوں کیلیے خوشخبری، شادی پر حکومت ایک لاکھ روپے اور قیمتی تحائف دے گی
پنجاب کابینہ نے اجتماعی شادی میں انعامات دینے کی منظوری دے دی
Webdesk
|
9 Oct 2024
وزیراعلیٰ پنجاب اور صوبائی کابینہ نے اجتماعی شادیوں کے تاریخی پروگرام کی مںظوری دے دی جس میں دلہن کو ایک لاکھ روپے اور قیمتی تحائف دیے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 17 واں اجلاس ہوا، جس میں صوبے بھر میں 3 ہزار غریب خاندانوں کی بچیوں کی اجتماعی شادیوں کے سب سے بڑے تاریخی پروگرام کی منظوری دی۔
پروگرام کے تحت اجتماعی شادی والی دلہن کو اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے ایک لاکھ روپے سلامی دی جائے گی۔ اس کے علاوہ فرنیچر، ملبوسات، ڈنر سیٹ سمیت استعمال کی13 اشیا بھی تحفے کے طور پر دی جائیں گی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی اجتماعی شادیوں کا دائر مزید بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔
Comments
0 comment