کراچی، بیوی پر بدکاری کا الزام لگانے والے شوہر کو 80 کوڑے مارنے کا حکم

کراچی، بیوی پر بدکاری کا الزام لگانے والے شوہر کو 80 کوڑے مارنے کا حکم

باپ نے بیٹی کو ماننے سے انکار کرکے بیوی پر بدکاری کا الزام عائد کیا تھا
کراچی، بیوی پر بدکاری کا الزام لگانے والے شوہر کو 80 کوڑے مارنے کا حکم

ویب ڈیسک

|

8 Apr 2024

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر نے بچی کی ولدیت سے انکار اور بیوی پر بدکاری کا الزام لگانے کے مقدمے میں ملزم کو 80 کوڑے مارنے کی سزا سنادی۔

کراچی کی ملیر کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج  شہناز نے بچی کی ولدیت سے انکار اور بیوی پر بدکاری کا الزام لگانے سے متعلق مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے ملزم فرید کو قذف آرڈیننس 1797 کے تحت 80 کوڑے مارنے کی سزا سنادی۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزم کو قذف آرڈیننس 1979 کے تحت سزا سنائی گئی ہے، وفاقی شرعی عدالت سے سزا کی تصدیق کے بعد ملزم کی شہادت کسی عدالت میں قابلِ قبول نہیں ہوگی۔ اِسی سیکشن کے تحت ملزم کو ضمانت دی جاتی ہے۔

عدالت نے ملزم کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم بھی دیا اور فیصلے میں کہا کہ ملزم عدالت کے مقرر کردہ وقت اور جگہ پر سزا پر عملدرآمد کے لیے حاضر ہو۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ دوران سماعت ملزم کی طرف سے معافی کی کوئی درخواست نہیں دائر کی ملزم نے سابق بیوی پر بدکاری کے الزامات سے بھی انکار نہیں کیا۔

استغاثہ کے مطابق مدعی کی ملزم سے شادی 2015 میں ہوئی تھی، ایک مہینے ملزم کے گھر رہنے کے بعد وہ اپنے گھر واپس چلی گئی۔ جہاں مدعی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی۔ نان و نفقہ کی عدم ادائیگی پر مدعی نے عدالت سے رجوع کیا۔

عدالت نے ملزم کیخلاف فیصلہ سنایا۔ دوران مقدمہ ملزم کی جانب سے 2 درخواستیں دائر کی گئیں۔ درخواست میں بچی کے ڈی این اے کروانے اور ولدیت سے انکار کی استدعا تھی۔ کچھ عرصے بعد ملزم درخواستوں سے دستبردار ہوگیا تھا۔ مدعی نے پھر حدود آرڈیننس کے تحت ملزم کیخلاف سیشن عدالت میں درخواست دائر کی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!