امریکا، 100 سالہ بزرگ کا 96 سالہ خاتون کا دوسری شادی کا فیصلہ

امریکا، 100 سالہ بزرگ کا 96 سالہ خاتون کا دوسری شادی کا فیصلہ

دونوں ایک دوسرے سے محبت کرتے اور دو سال سے ساتھ رہ رہے ہیں
امریکا، 100 سالہ بزرگ کا 96 سالہ خاتون کا دوسری شادی کا فیصلہ

ویب ڈیسک

|

27 Mar 2024

امریکا میں معمر شخص اور 96 سال کی خاتون نے دوسری شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کی فضائی فوج میں کام کرنے والے سابق اہلکار ہیرالڈ ٹیرنس 100 سال کے ہیں اور وہ گزشتہ دو برس سے اپنی 96 سالہ پارٹنر جین سوارلن کے ساتھ رہ رہے تھے۔

دونوں نے دو سال کے تعلقات کے بعد اب ازدواجی بندھن میں بندھنے کا فیصلہ کیا ہے اور شادی فرانس میں طے پائی ہے۔

ہیرالڈ ٹیرنس اور جین سوارلن نے شادی فرانس میں رکھنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہیرالڈ ٹیرنس نے دوسری جنگ عظیم کے دوران فضائیہ میں یہیں سے کام کا آغاز کیا۔

ہیرالڈ نے مقامی نیوز چینل کو انٹرویو میں بتایا کہ حکومتی تقریب کے بعد ہی وہ جین سے اس ساحل کے قریب ایک قصبے میں شادی کریں گے جہاں انہوں نے دیگر امریکی فوجیوں کے ساتھ فرانس میں داخل ہوتے وقت پہلا قدم رکھا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ میں اپنی 96 سالہ پارٹنر سے بہت پیار کرتا ہوں اور وہ میرے لیے بہت خاص ہے، ہم ملکر خوشی کا اظہار کرنے کے لیے ساتھ رقص کرتے ہیں۔

جین کا کہنا ہے کہ ہیرالڈ زبردست اور محبت کرنے والے شخص ہیں اور وہ اس کا برملا اعتراف بھی کرچکے ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!