امریکا،مسافر نے پرواز کو ہی واش روم سمجھ لیا، ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑ گئی

امریکا،مسافر نے پرواز کو ہی واش روم سمجھ لیا، ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑ گئی

حال ہی میں امریکی ائیرلائن کی پرواز میں مسافر کی جانب سے جہاز کی سیٹ پر ہی نامناسب حرکت کی گئی ہے، جسے حراست میں لے لیا گیا ہے
امریکا،مسافر نے پرواز کو ہی واش روم سمجھ لیا، ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑ گئی

Webdesk

|

5 Jul 2024

شکاگو: ہوائی سفر کے دوران ایسے واقعات رونما ہوتے رہے ہیں جس کے باعث ایمرجنسی لینڈنگ تک کرنا پڑ جاتی ہے، ایسا ایک حیران کن واقعہ امریکی پرواز کے ساتھ ہوا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حال ہی میں امریکی ائیرلائن کی پرواز میں مسافر کی جانب سے جہاز کی سیٹ پر ہی نامناسب حرکت کی گئی ہے، جسے حراست میں لے لیا گیا ہے، پرواز پورٹ لینڈ سے روانہ ہوئی تھی۔

گزشہ روز یہ واقعہ پیش آیا ہے، جبکہ 25 سالہ مسافر نیل مک کیرتھی نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اسے ایک طبی مسئلہ لاحق ہے، جس کے باعث نامناسب حرکت کی اور سیٹ کو ہی بیت الخلا بنا دیا۔

25 سالہ مسافر کی اس حرکت پر دیگر مسافروں کی جانب سے شدید شور شرابا کیا جا رہا تھا، جس کے بعد پرواز کو امریکی شہر بفیلو کے ائیرپورٹ ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مل پائی۔

جبکہ مسافر کی جانب سے پولیس کو بتانا تھا کہ پرواز کے دوران اس نے پانی زیادہ پیا تھا، جبکہ مشروبات کا استعمال بھی زیادہ کیا تھا۔ تاہم بوفیلو کے کورٹ برائے جرائم میں مسافر کے خلاف مجرمانہ عمل کی شکایت درج ہوئی ہے۔

مسافر نے بتایا کہ شکاگو ائیرپورٹ پر بھی انہوں نے کولڈ ڈرنکس کا استعمال کیا تھا، جس کے باعث مسافر دوران پرواز اپنی سیٹ پر ہی واش روم کر رہا تھا۔

پولیس کی جانب سے مسافر کو بوفیلو نیاگرا انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے گرفتار کیا گیا، جبکہ نامناسب حرکت کی دفعات کے تحت مسافر کو گرفتار کیا گیا، اس دفعات کے تحت کسی بھی مجرم کو زیادہ سے زیادہ 6 ماہ قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!