امریکی لڑکے نے سب سے لمبے بال رکھنے کا علامی ریکارڈ بنا لیا
ویب ڈیسک
|
20 Jul 2024
ایک 17 سالہ مقامی امریکی لڑکے ریوبن لکس ٹوائیس جونیئر نے لڑکوں میں سب سے لمبے بالوں کا گنیز ورلڈ ریکارڈ حاصل کر کے تاریخ رقم کر دی ہے۔
امریکی شہری کے بالوں کی لمبائی 5 فٹ 3.3 انچ ہے جبکہ اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارتی نوجوان کے پاس تھا جس کے بالوں کی لمبائی 4 فٹ ساڑھے نو انچ تھی۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق ریوبن نے صرف 2 سال کی عمر سے اپنے بال نہیں کٹوائے۔
امریکا کے شہر ساؤتھ ڈکوٹا سے تعلق رکھنے والے لڑکے نے بتایا کہ وہ روزانہ صبح کے وقت شیمپو اور کنڈیشنر استعمال کرتا ہے اور اُسے بال دھونے میں تقریب 20 منٹ لگتے ہیں۔
روبین کے مطابق لمبے بال اُس کی قبائلی اور ثقافتی رسومات ہیں اور براردی میں اسے خاص اہمیت بھی دی جاتی ہے اسی باعث اُس نے اپنے بال لمبے کیے۔
Comments
0 comment