امریکی نوجوانوں جنگل میں دیو قامت خوفناک مخلوق دیکھ کر ہواس باختہ

امریکی نوجوانوں جنگل میں دیو قامت خوفناک مخلوق دیکھ کر ہواس باختہ

جنگل میں کیمپنگ کے دوران نوجوانوں کو یہ مخلوق نظر آئی
امریکی نوجوانوں  جنگل میں دیو قامت خوفناک مخلوق دیکھ کر ہواس باختہ

ویب ڈیسک

|

10 Jul 2024

امریکا کے نوجوانوں نے جنگل میں ایک دیو قامت خوفناک مخلوق دیکھی جس کے بعد اُن کے اوسان خطا ہوگئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق  جنوبی لوزیانا ہائی اسکول کے نوجوان کیساچی جنگل میں کیمپنگ کررہے تھے کہ اس دوران اُن کی نظر اندھیرے میں چمکتی ہوئی دو موتیوں پر پڑی۔

نوجوانوں کے مطابق ان موتیوں کے قریب سے پُراسرار آواز آرہی تھی جب انہوں نے ایک دوسرے کو بتایا اور پھر ٹارچ لے کر آگے بڑھےاور جلائی تو وہاں بگ فوٹ کے نام سے جانی جانے والی دیو قامت مخلوق تھی۔

اسے دیکھ کر نوجوان اس قدر خوفزدہ ہوئے کہ واپس کیمپ آئے اور تھرتھراتی آواز کے ساتھ پولیس کو سارے واقعے سے آگاہ کیا، دلچسپ بات یہ ہے کہ گروپ میں شامل تمام پ18 لڑکوں نے اس مخلوق کو دیکھا۔

پولیس نے کال موصول ہونے کے بعد تعاقب کیا تو معلوم ہوا کہ نوجوانوں نے جنوبی نیچوچس پیرش میں بیک بون ٹریل سے ڈیڑھ میل دور کیمپ لگایا تھا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!