مریم نواز کو سونے کے قیمتی ہار کا تحفہ، ویڈیو دیکھیں

مریم نواز کو سونے کے قیمتی ہار کا تحفہ، ویڈیو دیکھیں

خاتون کارکن نے ننکانہ صاحب میں اسٹیج پر آکر مریم نواز کو ہار پہنایا
مریم نواز کو سونے کے قیمتی ہار کا تحفہ، ویڈیو دیکھیں

Webdesk

|

24 Jan 2024

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز کو ننکانہ صاحب کے علاقے میں انتخابی مہم کے دوران خاتون نے قیمتی تحفہ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز آج اپنے والد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ہمراہ ننکانہ صاحب میں عوامی جلسے میں شرکت کیلیے پہنچیں۔

اس دوران اسٹیج پر آتے ہی ایک خاتون اُن کی طرف بڑھیں اور پھر قیمتی ہار اُن کو تحفتاً دیا۔

مسلم لیگ ن کے عہدیداران کے مطابق خاتون نے مریم نواز کو سونے کا بھاری ہار تحفے میں دیا ہے جس پر پارٹی قائد نے خاتون کارکن کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور میں انتخابی مہم کے دوران لیگی کارکنان نے مریم نواز کو تحفے میں بھینس کا تحفہ بھی دیا تھا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!