پانی کی کھلونا گن سے بینک لوٹنے کی واردات

ویب ڈیسک
|
19 Feb 2025
ایک ملک میں ہونے والی بینک ڈکیتی کی واردات کا اختتام ایسا ہوا کہ سب ہنس ہنس کر پاگل ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا میں بینک ڈکیتی کی ایک کوشش نے ابتدائی طور پر خوف پیدا کیا، لیکن آخر کار لوگوں کو ہنسنے پر مجبور کر دیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں ایک شخص نے کھلونے والی واٹر گن کا استعمال کرتے ہوئے بینک لوٹنے کی کوشش کی، لیکن وہ کچھ رقم لے کر بھاگنے میں ناکام رہا اور پکڑا گیا۔
رپورٹ کے مطابق 30 سالہ مشتبہ شخص نے واردات کے وقت ماسک پہنا اور ایک بیگ اٹھایا ہوا تھا، بینک میں داخل ہوا، کیش کاؤنٹر کے پاس گیا، اور عملے اور گاہکوں کو زمین پر لیٹنے کا حکم دیا، ساتھ ہی اپنے بیگ میں نقد رکھنے کا مطالبہ کیا۔
ایک 53 سالہ شخص نے ڈکیتی کو ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کیا، جس نے مشتبہ شخص کو پکڑ لیا، اور دوسرے لوگ بھی تیزی سے آگے بڑھے اور چور کو قابو کرلیا۔
بینک میں داخل ہونے کے صرف دو منٹ بعد مشتبہ شخص کو عوام نے پکڑ لیا اور جب تلاشی لی تو سب کا ہنس ہنس کر برا حال ہوگیا۔
پولیس نے پستول دیکھی تو وہ اصلی نہیں بلکہ ڈائنوسار ڈیزائن والی پانی کی پستول تھی۔
مقامی پولیس نے بتایا کہ مشتبہ شخص پانچ سال سے بے روزگار اور مالی مشکلات کا شکار تھا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس نے کوئی فرار ہونے کا منصوبہ نہیں بنایا تھا اور نہ ہی ڈکیتی کی کوشش کے بعد فرار ہونے کا کوئی ذریعہ رکھتا تھا۔
یہ واقعہ جنوبی کوریا میں وائرل ہو گیا ہے، جہاں لوگ اس ناکام ڈکیتی کی کوشش پر ہنس رہے ہیں۔
Comments
0 comment