سعودی عرب میں پاکستانی شہری کی کروڑوں کی لاٹری نکل آئی

سعودی عرب میں پاکستانی شہری کی کروڑوں کی لاٹری نکل آئی

پاکستانی نژاد سعودی شہری محمد عمر فاروق اپنی بیوی اور چھ بچوں کے ساتھ کافی عرصے سے سعودی عرب میں مقیم ہیں
سعودی عرب میں پاکستانی شہری کی کروڑوں کی لاٹری نکل آئی

ویب ڈیسک

|

19 Mar 2024

ابو ظہبی: سعودی عرب میں مقیم محمد عمر فاروق نام کے پاکستانی شہری نے بگ لاٹری ٹکٹ کی لائیو قرعہ اندازی کے دوران نئی SUV کار اپنے نام کرلی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی نژاد سعودی شہری محمد عمر فاروق اپنی بیوی اور چھ بچوں کے ساتھ کافی عرصے سے سعودی عرب میں مقیم ہیں اور وہ مارکیٹنگ کمپنی میں کام کرنے کے باعث یو اے ای آتے جاتے رہتے ہیں۔

محمد عمر فاروق نے بتایا کہ وہ اپنی قسمت آزمانے کے لیے دو تین سال سے یہ ٹکٹ خرید رہے ہیں اور اس سال قسمت مجھ پر مہربان ثابت ہوئی۔ میں یہ کار بیچ کر کوئی کام کروں گا اور آئندہ بھی لاٹری خریدتا رہوں گا۔

واضح رہے کہ محمد عمر فاروق نے متحدہ عرب امارات سے‘Dream Car’نامی لاٹری خریدی تھی اور خوش قسمتی سے قرعہ اندازی میں ان کی ایس یو وی کار نکل آئی جس کی مالیت 3 لاکھ درہم ہے جو پاکستانی روپوں میں 2 کروڑ 23 لاکھ اور 15 ہزار کے لگ بھگ بنتی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!