اسکول پرنسپل نے اپنے چپراسی سے شادی کرلی، حیران کُن وجہ سامنے آگئی

اسکول پرنسپل نے اپنے چپراسی سے شادی کرلی، حیران کُن وجہ سامنے آگئی

یہ شادی علاقے میں خاصی توجہ کا مرکز بن گئی ہے
اسکول پرنسپل نے اپنے چپراسی سے شادی کرلی، حیران کُن وجہ سامنے آگئی

Webdesk

|

31 Aug 2025

ملتان میں اپنی نوعیت کا انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک اسکول کی پرنسپل نے صرف چائے پیش کرنے کے انداز سے متاثر ہوکر اپنے چپراسی سے شادی کرلی ۔

رپورٹس کے مطابق انوکھے واقعے میں سیکنڈری اسکول کی پرنسپل فرزانہ نے اپنے ہی اسکول کے چپراسی فیاض سے شادی کر لی۔

پرنسپل فرزانہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے فیاض سے محبت اس کے کام کرنے کے انداز اور چائے پیش کرنے کے طریقے سے ہوئی۔ پھر میں نے ہمت کر کے اس کو شادی کی پیشکش کی، جسے اس نے قبول کرلیا۔

یہ شادی علاقے میں خاصی توجہ کا مرکز بن گئی ہے اور لوگ اسے ایک غیر معمولی مگر محبت پر مبنی فیصلہ قرار دے رہے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!