سستے ترین آئی فون سے لی گئی تصویر نے مقابلہ جیت لیا

سستے ترین آئی فون سے لی گئی تصویر نے مقابلہ جیت لیا

یہ مقابلہ بھارت کی ریاست ہماچل پردیش میں ہوا تھا
سستے ترین آئی فون سے لی گئی تصویر نے مقابلہ جیت لیا

ویب ڈیسک

|

25 Aug 2024

اگر قسمت مہربان ہو تو پھر ایک سیکنڈ اور ایک کلک بھی زندگی بنادیتا ہے۔

ایسا ہی ایک واقعہ بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے سستے ترین آئی فون سے بنائی گئی تصویر کی بدولت مقابلہ اپنے نام کرلیا اور تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

بھارتی فوٹو گرافر نے ’دی گڈی بوائے اینڈ ہز گوٹ‘ پہاڑوں پر بکری کا بچہ گود میں لیے ایک کم عمر لڑکے کی تصویر کھینچی جو بظاہر تو عام سی ہے مگر ماہرین نے اسے اتنا خاص سمجھا اور پھر تصویر کو تیسرا نمبر دیا۔

فوٹو گرافر نے بتایا کہ یہ تصویر آئی فون ایس ای سے بنائی ہے اور یہ بھارت میں سستا ترین آئی فون ہے جس کے آپریٹنگ سسٹم کو کمپنی نے 2022 سے اپ ڈیٹ تک نہیں کیا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!