طلاق کے بعد دبئی کی شہزادی نے' Divorce' نام کا پرفیوم متعارف کرادیا

طلاق کے بعد دبئی کی شہزادی نے' Divorce' نام کا پرفیوم متعارف کرادیا

شہزادی نے انسٹاگرام پوسٹ میں پرفیوم لانچ سے قبل اپنے برانڈ، مہرا ایم 1پرفیوم کا ایک ٹیزر بھی شیئر کیا تھا جو سوشل میڈیا کی زینت بن گیا تھا۔
طلاق کے بعد دبئی کی شہزادی نے' Divorce' نام کا پرفیوم متعارف کرادیا

Webdesk

|

10 Sep 2024

یو اے ای کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی بیٹی شہزادی شیخہ مہرہ نے شوہر سے طلاق کے بعد Divorce کے نام سے پرفیوم متعارف کرادیا۔

انسٹاگرام پر اپنے پرفیوم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے شہزادی مہرہ نے اپنے چاہنے والوں کو اس بارے میں اطلاع دی، ان کے پرفیوم کی سیاہ بوتل پر نام divorce درج ہے۔

شہزادی نے انسٹاگرام پوسٹ میں پرفیوم لانچ سے قبل اپنے برانڈ، مہرا ایم 1پرفیوم  کا ایک ٹیزر بھی شیئر کیا تھا جو سوشل میڈیا کی زینت بن گیا تھا۔

دبئی کی شہزادی نے گزشتہ سال اپریل میں بزنس مین شیخ مانع بن محمد بن راشد بن مانع المکتوم سے شادی کی تھی اور رواں سال مئی میں وہ بیٹی کی ماں بن گئی تھیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!