ٹوائلٹ پیپر کی طرح استعمال کرنے والی کمپنی کے ملازم کا استعفی وائرل، مالکن کو جھنجھوڑ دیا

ٹوائلٹ پیپر کی طرح استعمال کرنے والی کمپنی کے ملازم کا استعفی وائرل، مالکن کو جھنجھوڑ دیا

ملازم نے ٹوائلٹ پیپر پر استعفی دے کر باتھ روم کے گیٹ پر آویزاں کیا
ٹوائلٹ پیپر کی طرح استعمال کرنے والی کمپنی کے ملازم کا استعفی وائرل، مالکن کو جھنجھوڑ دیا

ویب ڈیسک

|

15 Apr 2025

سنگاپور کی ایک بزنس وومین نے اپنے ملازم کے انتہائی سخت اور کھلے الفاظ میں استعفیٰ دینے کا واقعہ شیئر کیا ہے۔ ملازم نے شکایت کی کہ انہیں ٹوائلٹ پیپر کی طرح استعمال کیا گیا اور پھر بے دردی سے پھینک دیا گیا۔  

لنکڈ ان پر وائرل ہونے والی پوسٹ میں اینجیلا یو—جو سنگاپور کی ایک کمپنی کی ڈائریکٹر ہیں—نے ملازم کے استعفیٰ کے الفاظ بیان کیے: "میں نے خود کو ٹوائلٹ پیپر کی طرح محسوس کیا، جسے ضرورت پڑنے پر استعمال کیا جاتا ہے اور پھر ایک لمحے کے لیے سوچے بغیر پھینک دیا جاتا ہے۔"

انجیلا نے لکھا کہ یہ الفاظ ان کے دل میں گھر کر گئے اور انہیں یہ احساس دلایا کہ کام کی جگہ کا ماحول کتنا اہم ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا، "اپنے ملازمین کو اس قدر خلوص سے سراہیں کہ اگر وہ چلے بھی جائیں، تو شکریہ کے ساتھ جائیں، ناراضی کے ساتھ نہیں۔ ایسا رویہ ملازم کی وفاداری کی کمی نہیں، بلکہ کمپنی کے مثالی کلچر کی عکاسی کرتا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا، "تعریف صرف ملازمین کو روکنے کا ذریعہ نہیں ہے، بلکہ یہ ظاہر کرتی ہے کہ آپ کسی شخص کی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ اس کی ذات کو بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اگر لوگ خود کو کم تر محسوس کرتے ہوئے چلے جاتے ہیں، تو یہ سوچنے کا وقت ہے۔ تعریف کے چھوٹے چھوٹے اقدامات بڑا اثر ڈال سکتے ہیں—آج سے ہی شروع کریں۔"

انجیلا نے ٹوائلٹ پیپر پر لکھے گئے ملازم کے ہاتھ کے استعفیٰ کی تصویر بھی شیئر کی، جس پر لکھا تھا: "میں نے اپنا استعفیٰ اس قسم کے پیپر پر لکھا ہے تاکہ یہ ظاہر ہو سکے کہ اس کمپنی نے میرے ساتھ کیا سلوک کیا ہے۔ میں نوکری چھوڑ رہا ہوں۔"

اس واقعے نے سوشل میڈیا پر زبردست ردعمل پیدا کیا ہے، جہاں صارفین کمپنیوں میں ملازمین کے ساتھ بہتر سلوک کی اہمیت پر بحث کر رہے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!