15 hours ago
تین سال سے اچھی کارکردگی دکھانے والی خاتون کو چھٹی سے ایک منٹ پہلے نکلنے پر کمپنی نے نوکری سے نکال دیا

ویب ڈیسک
|
15 Apr 2025
چین میں ایک عجیب و غریب اور سخت قوانین کے نجی ادارے نے اپنی ملازمہ کوکہ صرف ایک منٹ پہلے دفتر سے نکلنے پر نوکری سے برطرف کر دیا۔
وانگ نامی خاتون نے اس برطرفی کے خلاف عدالت میں کمپنی کیخلاف مقدمہ دائر کیا، جسے عدالت نے خاتون کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے اسے دوبارہ نوکری پر بحال کرنے کا حکم دیا۔
عدالت نے قرار دیا کہ ایک منٹ پہلے نکلنا کام سے جلدی جانا تصور نہیں کیا جا سکتا اور کمپنی نے برطرفی سے پہلے کوئی وارننگ بھی نہیں دی تھی۔
عدالت نے کمپنی کو خاتون کو معاوضہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔
ساؤتھ چائنا پوسٹ کے مطابق عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ خاتون کا 3 سال کا ریکارڈ شاندار ہے جس کو چھٹی کے اصل وقت سے ایک منٹ پہلے چھٹی لینے کو کام سے جلدی جانا تصور نہیں کیا جائے گا۔
عدالت نے یہ بھی کہا کہ کمپنی نے انہیں کوئی وارننگ نہیں دی اور نہ ہی ان کے رویے کو درست کرنے کی کوشش کی بلکہ یہ جواز بناکر نکال دیا کہ وہ آفس سے جلدی چھٹی لے لیتی ہے۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وانگ کو برطرف کرنا غیر قانونی تھا کیونکہ اس میں ثبوت کی کمی تھی اور یہ معقول نہیں تھا۔
Comments
0 comment