عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ

عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ

یوکرین کے ڈرون حملوں نے روس کی آئل پراسیسنگ صلاحیت کا کم از کم 17 فیصد ( 1.1 ملین بیرل یومیہ) متاثر کیا ہے۔
عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ

Webdesk

|

2 Sep 2025

سنگاپور: عالمی منڈی میں منگل کو خام تیل کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

عرب ٹی وی کے مطابق کاروباری سرگرمیوں کے دوران برینٹ کروڈ 37 سینٹ ( 0.54فیصد) بڑھ کر فی بیرل 68.52 ڈالر پر پہنچ گیا جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 1.01 ڈالر ( 1.58 فیصد) اضافے کے بعد فی بیرل 65.02 ڈالر پر ٹریڈ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق یوکرین کے ڈرون حملوں نے روس کی آئل پراسیسنگ صلاحیت کا کم از کم 17 فیصد ( 1.1 ملین بیرل یومیہ) متاثر کیا ہے۔

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ روسی توانائی ڈھانچے پر مزید گہرے حملے کیے جائیں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!