عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

گزشتہ روز برینٹ کروڈ کی قیمت 32سینٹ یا 0.4فیصد اضافے سے 81.01ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی ہے
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

Webdesk

|

15 Aug 2024

نیویارک: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔جس کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی خا م تیل اور پیٹرول کے ذخائر میں کمی کے تخمینوں کی وجہ سے خا م تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز برینٹ کروڈ کی قیمت 32سینٹ یا 0.4فیصد اضافے سے 81.01ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی ہے۔ دوران کاروبار برینٹ آئل کی فی بیرل قیمت 80ڈالر کے لگ بھگ ہے۔

امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کے نرخ 33سینٹ یا 0.4فیصد اضافے کے ساتھ 78.68ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئے۔رپورٹس میں بتایا گیاکہ مشرق وسطی میں کشیدگی بڑھنے سے تیل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!